ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسمرتی ایرانی نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیمی قابلیت عوامی نہ کرنے کو کہا تھا

اسمرتی ایرانی نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیمی قابلیت عوامی نہ کرنے کو کہا تھا

Wed, 18 Jan 2017 22:59:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کپڑے کی وزیراسمرتی ایرانی نے دہلی یونیورسٹی سے کہا تھا کہ ان کی ڈگری کے بارے میں آر ٹی آئی کے تحت طلب کی گئی معلومات درخواست گزار کو نہ دی جائے۔یہ بات مرکزی انفارمیشن کمیشن میں کیس کی سماعت میں سامنے آئی ہے۔یہ بات دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف لرننگ(ایس او ایل) نے مرکزی انفارمیشن کمیشن کے آگے ایک سماعت کے دوران کہی۔درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ اسمرتی ایرانی نے 2004اور 2014کے لوک سبھا انتخابات اور 2011کے راجیہ سبھا انتخابات میں اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں مختلف معلومات دی۔پٹیشن عدالت میں اس دلیل کی بنیاد پر مسترد ہوئی کہ یہ شکایت کرنے میں کافی دیر ہو چکی ہے لیکن یہ معاملہ ابھی مرکزی انفارمیشن کمیشن میں چل رہا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ اسکول آف اوپن لرننگ نے ایرانی کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں نہیں بتایا۔
مرکزی انفارمیشن کمیشن کے سامنے اسکول آف اوپن لرننگ کے مرکزی جنوری انفارمیشن افسر نے کہا کہ قوانین کے تحت معلومات دینے سے پہلے انہوں نے سابق وزیربرائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی سے پوچھا تھا۔پتہ چلا ہے کہ اسمرتی ایرانی نے معلومات دینے پر اعتراض کیا اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں نہ بتانے کو کہا، اب مرکزی انفارمیشن کمیشن نے جن انفارمیشن افسر سے کہا ہے کہ اس بارے میں سارے ریکارڈ کمیشن کے آگے پیش کئے جائیں۔
اس سے پہلے ایرانی کے 10ویں اور 12ویں کے ریکارڈ کو لے کر مرکزی انفارمیشن کمیشن نے سی بی ایس ای سے کہا ہے معلومات کو ذاتی نہیں ہے اور آر ٹی آئی کے تحت دی جانی چاہیے،اس بارے میں کمیشن نے کپڑا وزارت اور اس اسکول کو بھی حکم دیا ہے کہ ایرانی کا رول نمبر اور متعلقہ معلومات سی بی ایس ای کو دیں تاکہ ان کے اسکول کے ریکارڈ کے بارے میں پتہ چل سکے۔
 


Share: